جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس

چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت ہو رہی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس جاوید اقبال نے جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ برا سلوک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف ریفرنس دائر کیے جانے کے خلاف وکلاء کا ملک گیر احتجاج بھی جاری ہے۔ اور انہوں نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ جبکہ حکومت اس اقدام کو آئین اور قانون کے عین مطابق قرار دے رہی ہے اور وزراء کا کہنا ہے کہ وکلاء بعض سیاسی جماعتوں کے آلہء کار بن کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جسٹس افتخار چوہدری نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ا ن کے ہاتھ صاف ہیں اور وہ تمام الزامات کا سامنا کریں گے ۔قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شخصیات کو نہیں اداروں کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ ہمارے لیے سب سے اہم قانون اور آئین ہے۔ جو کچھ بھی ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz