میچ فکسنگ: الزام یا حقیقت؟

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر میچ فکسنگ کے سنگین اور گھناؤنے الزامات کی زد میں آ گئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کم از کم تین کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ سینیٹر ہارون اختر نے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک، رانا نوید الحسن اور کامران اکمل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا، البتہ انہوں نے کہاکہ پی سی بی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے جو پریذینٹیشن دی ہے اس میں شواہد ٹھوس ہیں اس کے مطابق بعض کرکٹرز میچ فکسنگ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ حیران کن طور پر ایک کھلاڑی کا نام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی15 رکنی ٹیم میں شامل ہے البتہ سینیٹرزنے وضاحت کی کہ تین کپتان محمد یوسف، یونس خان اور شاہد آفریدی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں۔ پی سی بی نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں شعیب ملک اور رانا نوید الحسن پر ایک، ایک سال کی پابندی اور 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ، کامران اکمل اور عمر اکمل پر بالترتیب30 اور 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی سب کمیٹی نے پیر کو قومی اکیڈمی لاہور میں سینیٹر عبدالغفار قریشی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اعجاز بٹ سمیت بورڈ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ سینیٹر ہارون اختر نے کہاکہ ہمیں دی گئی پریذینٹیشن سے ان شبہات کو تقویت ملتی ہے۔ میچ فکسنگ کی وجہ سے قومی ٹیم گروپنگ کا شکار ہو رہی ہے۔ پی سی نے ہمیں جو شواہد دکھائے ہیں وہ اس قدر ٹھوس ہیں کہ کھلاڑیوں کو شک کا فائدہ دینے کے باوجود خاموش رہنا ممکن نہیں۔ عوامی نمائندے کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ حقائق عوام کو بتائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شواہد واقعاتی ہیں لیکن میچ فکسنگ میں کبھی یہ ثبوت نہیں ملتا ہے کہ کھلاڑی کسی سے پیسے وصول کر رہے ہیں۔ ہماری تمام تر بات چیت واقعاتی شواہد پر مبنی ہے بلکہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ معاملات واقعاتی شواہد سے آگے بڑھ چکے ہیں۔ ہماری سفارش ہے کہ کرکٹرز کے خلاف براہ راست سخت ایکشن لیا جائے اور مثالی کارروائی کر کے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کے اکاؤنٹ منجمد کر کے انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔

آپ کے خیال میں کیا واقعی قومی کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں یا یہ محض الزام ہے؟
Read more »

ڈی ایس پی کی فرض شناسی!

آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر نے ڈکیتی کے ملزم چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا اعلیٰ افسروں پر الزامات کی خبر میڈیا میں نشر کرانے پر ڈی ایس پی رنگ محل عمران بابر جمیل کو تبدیل کرکے 2سینئر پولیس افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 24 گھنٹو ں میں رپورٹ پیش کریگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ایک ملزم کامل خان کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کی نشاندہی پر ایک اور ملزم انور زیب کو گرفتار کر لیا گیا تو ایس پی سی آئی اے اور ایس پی سٹی کی جانب سے ڈکیتی کے ملزم چھوڑنے کا حکم ملا۔مجھے تبادلے برطرفی اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں، یہاں تک کہا گیا کہ آپ کی وردی اتروا دی جائے گی۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ اگر سی آئی اے کا محکمہ ختم کر دیا جائے تو آدھے جرائم ختم ہو سکتے ہیں کیونکہ جرائم میں سی آئی اے پولیس ملوث ہے۔ ڈی ایس پی نے وزیراعلیٰ سے بھی اپیل کی کہ سی آئی اے کو ختم کر دیا جائے۔ ملزم چھوڑنے کی سفارش کرنے کے بارے میں جب ایس پی سی آئی اے عمر ورک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ملزموں کو چھڑانے کے لئے سفارش کرنے کی تردید اور کہا کہ میں تو اس ڈی ایس پی کو جانتا تک نہیں اس سے سفارش کیسے کر سکتا ہوں، آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر نے اس خبر پر ڈی ایس پی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی ویجیلنس اور ڈی آئی جی پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے جو 24 گھنٹوں میں اس واقعہ کی انکوائری مکمل کرکے آئی جی کو پیش کرے گی۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ اگر پولیس افسران نے ملزمان کی سفارش کی تھی تو اس کی شکایت اعلیٰ پولیس افسران کو کرتے تاہم انکوائری کمیٹی کی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

کیا ہمارے ملک میں فرض شناسی جرم ہے ؟

کیاواقعی بااثر شخصیات جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتی ہیں؟
Read more »

لاہور دہشت گردی کی زد میں!

لاہورمیں کینٹ کے علاقے آر اے بازار میں یکے بعد دیگرے دو خود کش دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں سمیت40 کے قریب افراد شہید ہوگئے جبکہ 60سے زائدزخمی ہوگئے، دونوں خودکش حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور چوہدری شفیق نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں دھماکے خود کش اور 15سیکنڈ کے وقفے سے ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں حملہ آور پیدل تھے اور انہوں نے علاقے میں گشت کرنے والی سکیورٹی کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ دونوں خودکش حملہ آوروں کے سر مل گئے ہیں۔ ان سے قبل ریسکیو 1122کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق 12بج کر 48منٹ یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، جن میں 38افراد شہید ہوگئے، جبکہ68افرادزخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر میتوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیلیں کی گئی ہیں۔ دھماکا اس وقت ہواجب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے،دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پاک فوج ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکوں کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا،کنٹونمنٹ کو جانے والے تمام راستے سیل کرکے ٹریفک کو بند کردیا گیا۔

دہشت گردی کے واقعات سیکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی کا ثبوت نہیں؟

آپ کے خیال میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے کونسے بنیادی اقدامات کی ضرورت ہے؟
Read more »

گوجرانوالہ پولیس نے7 اہلکاروں اور3 بچوں کے قتل میں ملوث2 خطرناک اشتہاری ملزموں کو مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل

قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ہاکی ورلڈ کپ میں اپنی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے جبکہ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا ہے تاہم سیکریٹری فیڈریشن آصف باجوہ کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی بری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے آج کی ہار پر تمام ٹیم افسردہ ہے۔ اس لئے آج تمام پلیئر نے میٹنگ کے بعد ہاکی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کسی دباؤ نہیں بلکہ اپنی ناقص کارکردگی کے باعث کیا ہے۔
Read more »

پولیس کی کارکردگی،ڈاکوؤں کی لاش کا جلوس

گوجرانوالہ پولیس نے7 اہلکاروں اور3 بچوں کے قتل میں ملوث2 خطرناک اشتہاری ملزموں کو مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل بھی جاں بحق ہوگیا ۔ ملزموں کی لاشیں بازار میں پھرائی گئیں جن کا تماشا دیکھنے کے لیے لوگوں کا جم غفیر سڑکوں پر امڈ آیا۔ایس ایس پی آپریشن طارق ملک نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنجاب بھر میں دہشت کی علامت اشتہاری ملزم آصف عرف وڈو گوجرانوالہ پولیس کو قتل ، اغوا براے تاوان اور بھتہ خوری سمیت 25 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ایس پی سی آئی اے افضل بٹ نے خانیوال کے چک نمبر152 میں اس کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزم آصف وڈو اور اس کے ساتھی اشتہاری ملزم ہاشم عرف کالا گجر نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے کانسٹیبل یاسین بٹ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے دونوں اشتہاری ملزمان بھی مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزموں کی لاشیں گوجرانوالہ لائی گئیں تو شہریوں نے پولیس پر پھول نچھاور کئے اور ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ پولیس نے ملزموں کی لاشوں کو بازاروں میں بھی پھرایا۔۔دوسری طرف شہید کانسٹیبل یاسین نٹ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی اور اسے پورے اعزاز کے ساتھ سادھوکی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

کیا اس طرح لاشوں کا جلوس نکالنا درست اقدام ہے؟

آپ کے خیال میں اس فعل کا کوئی جواز پیش کیا جاسکتا ہے؟
Read more »

گرلز ہاسٹل میںآ تشزدگی کا افسوسناک واقعہ

راولپنڈی کینٹ کے حساس علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 لڑکیاں جاں بحق اور متعددد زخمی ہو گئیں جبکہ کئی طالبات بے ہوش ہو گئیں۔ اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے عقب میں واقع نیشنل فاؤنڈیشن گرلز ہاسٹل کی تیسری منزل پر پیر کی سہ پہر سوا چار بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چار منزلہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، عملے نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوری آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ریسکیو کے عملے نے ہاسٹل کی کھڑکیاں توڑ کر عمارت میں پھنسی ہوئی بعض لڑکیوں کو باہر نکالا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونیوالی 6 لڑکیوں میں سے 4 دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئیں جب کہ دو لڑکیاں آگ سے جھلسنے کے باعث دم توڑ گئیں۔ عمارت میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، اس عمارت میں تقریباً 250 خواتین رہائش پزیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت پہلے فوجی فاؤنڈیشن کا گرلز ہاسٹل تھی اور کچھ عرصہ قبل یہ ہاسٹل یہاں سے منتقل ہونے کے بعد ایک خاتون نے یہ جگہ کرائے پر حاصل کر لی اور اس عمارت کی پہلی دو منزلوں میں ایک نجی گرلز کالج قائم کیا جبکہ 2 بالائی منزلوں میں گرلز ہاسٹل بنایا گیا جہاں مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات قیام پذیر تھیں۔
Read more »

لاہور میں خودکش دھماکا

لاہورکے علاقے ماڈل ٹاؤن میں حکومت پنجاب کی اسپیشل انوسٹی گیشن ایجنسی کی عمارت میں خودکش کار بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی جبکہ13 خواتین سمیت66زخمیوں کوشہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔تباہ ہونیوالے عمارت کاملبہ ہٹانے کاکام جاری ہے۔خودکش کاربم دھماکاآج صبح8 بج کر15 منٹ پرہوا ،جس میں ماڈل ٹاؤن میں حکومت پنجاب کے اسپیشل انوسٹی گیشن ایجنسی کے دفترکونشانہ بنایاگیا۔دھماکا اتنازوردار تھاکہ اس جگہ پرپندرہ فٹ چوڑا اورآٹھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیااورآسمان پردھوئیں کے بادل چھا گئے۔دھماکے کی آواز15 سے 20کلومیٹر دور تک سنائی دی جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق کارسوارخودکش حملہ آورنے دھماکاخیزموادسے بھری کار کے انوسٹی گیشن ایجنسی کی عمارت کونشانہ بنایا۔دھماکے سے دومنزلہ عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی اوربیسیوں ملازمین اور دیگرافرادملبے تلے دب گئے۔ڈی سی او لاہور کے مطابق خودکش کاربم حملے میں800کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کے فوراً بعدریسکیوون ون ٹوٹوسمیت امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔۔دھماکے کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ دھماکے کے بعداب تک بارہ لاشوں اور تیرہ خواتین سمیت چھیاسٹھ زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچا یاگیا ہے۔خودکش دھماکے کانشانہ بننے والی بلڈنگ رہائشی علاقے میں ہونے کی وجہ سے اردگردکے دس سے بارہ مکانات کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔
Read more »

کرکٹرز پر پابندیاں اور جرمانے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات منظورکرتے ہوئے محمدیوسف، یونس خان پرکرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں،جبکہ شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک ایک سال کی پابندی لگادی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی تمام سفارشات کو منظور کرلیاگیاہے۔محمدیوسف اوریونس خان کے آپس کے جھگڑوں کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثرہوئی جس کی وجہ سے ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔دورہ آسٹریلیا میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پررانانویدالحسن اورشعیب ملک پرایک ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔شاہدآفریدی نے بال ٹمپرنگ کرکے ملک کانام بدنام کیااس لیے ان پر تیس لاکھ روپے جرمانہ لگایاگیاہے جبکہ وکٹ کیپربیٹسمین کامران اکمل پرتیس لاکھ اورعمراکمل پربیس لاکھ روپے جرمانہ لگایا گیاہے جبکہ ان کی کارکردگی 6ماہ تک مانیٹر کی جائیگی۔
کیا اس فیصلہ سے ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوسکے گی؟
Read more »

Hum Sab


Read more »

پولیس کاملزمان پرسرعام وحشیانہ تشدد

آئی جی پولیس پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے تھانہ بھوانا میں تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوکوگرفتاراورڈی ایس پی محمداکرم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ ڈی پی او چنیوٹ کی بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے تھانہ بھوانا میں تشددکے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوکوگرفتاراورڈی ایس پی محمداکرم کو معطل کرنے کاحکم دیاہے،،جبکہ ڈی پی او چنیوٹ کی بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پرڈی پی اورچنیوٹ نے بھواناپولیس کے سب انسپکٹرسمیت 4ملازمین کومعطل کرکے مقدمہ درج کرادیاتھا،ڈی پی او چنیوٹ فیاض سنبل نے جیونیوزکوبتایاکہ تھانہ بھواناکے سب انسپکٹرعبیداللہ کلیار اورکانسٹیبلان محمدافضل،سجاداورسرفرازنے چاول کے ٹرک پرڈکیتی میں ملوث ملزموں ریاض،واجد کمہار،ذیشان لوہاراورشریف لوہارکوگرفتار کرکے سرعام تشددکانشانہ بنایا، ان پولیس ملازمین کومعطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے

کیا پولیس کا ملزمان پر وحشیانہ تشددبنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں؟

ملزمان پر پولیس کے تشدد پر اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
Read more »

بھارت کیخلاف قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی!

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا آغاز شرم ناک اور مایوس کن رہا، روایتی حریف بھارت کے سامنے اس کے کھلاڑی غیرمعمولی دباؤ میں نظر آئے اور 4-1 کے ٹینس اسکور سے یکطرفہ انداز میں چاروں خانے چت ہوکر 3 قیمتی پوائنٹس سے محروم ہوگئے۔ دیگر میچوں میں اسپین نے جنوبی افریقا کو اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرادیا۔ گرین شرٹس نے کسی بھی مرحلے پر قومی ٹیم جیسی کارکردگی نہیں دکھائی، کھیل کے ہر شعبے میں اس کے کھلاڑی آف کلر نظر آرہے تھے۔ فارورڈز کے درمیان ہم آہنگی کی کمی کے ساتھ ساتھ گیند پر ان کا کنٹرول بھی نہ ہونے کے برابر تھا۔ بھارت کے کھلاڑی ان کے پھینکے گئے پاسز بھی قابو کرلیتے تھے، دھیان چند اسٹیڈیم میں 19ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں پاکستان کے کھلاڑی بھارت کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے تھے، ہاف لائن اور دفاعی کھلاڑی ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ گول کیپر کی حاضر دماغی بھی کام نہ آسکی۔ متواتر حملوں کے سامنے پاکستانی گول کیپر بھارتی فارورڈ کے رحم و کرم پر دکھائی دیا۔ پاکستان کے کھلاڑی صرف ایک مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت نے پہلے ہاف میں دو گول کرکے پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لاکھڑا کیا۔ 27ویں منٹ میں سہویندر سنگھ اور 35ویں منٹ میں سندیپ سنگھ نے پاکستانی گول کیپرز کو ڈاج دے کر خوبصورت گول اسکور کئے۔ سندیپ سنگھ نے دوسرے ہاف میں کھیل کے 56ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول بنایا اور پربھو جوت سنگھ نے 37ویں منٹ میں بھارت کی طرف سے گول بنایا پاکستان کا واحد گول دوسرے ہاف میں کھیل کے 59ویں منٹ میں سہیل عباس نے کیا۔

آپ کے خیال میں قومی ٹیم کی شکست کیا وجوہات ہیں؟

قومی ٹیم سے آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی کی امید رکھی جاسکتی ہے؟
Read more »

ن لیگ کا جلسہ اوربجلی چوری!

لاہور میں حلقہ این اے 123 میں نواز شریف کے جلسہ کے دوران کنڈے کے ذریعے حاصل کی گئی بجلی کی چوری پکڑی گئی،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکوکی ابتدائی رپورٹ میں مسلم لیگ(ن)کوبجلی چوری کیس سے بری الزمہ قرار دے کرمتعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل جبکہ ٹی ایم او شالیمارٹاؤن کوتین ہزارروپے کاجرمانہ عاید کردیا گیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئرسرکل تھری ارشد رفیق نے نواز شریف کے کے جلسے کے دوران بجلی چوری کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ چیف لیسکو کو بھجوا دی ہے۔لیسکوکے جنرل منیجرآپریشنز رانا محمد اجمل نے جیونیوزکوبتایا کہ بجلی چوری کے واقعہ میں براہ راست کوئی صارف ملوث نہیں پایاگیا،جبکہ ٹی ایم اونے خود ذمہ داری قبول کی۔ جنرل منیجرآپریشنز رانا محمد اجمل کے مطابق ٹی ایم اوشالیمارٹاؤن کوتین ہزارروپے کا بل جرمانہ کردیاگیاہے جبکہ غفلت برتنے پر متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کردیا گیا۔لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکوکے چیف ایگزیکٹواس رپورٹ کا جائزہ لیکر کوئی مزید کاورائی کا حکم دیں گے اورحتمی رپورٹ ایم ڈی پیپکو اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کو بھجوائی جائے گی ۔

کیا خود کو عوامی نمائندہ کہنے والوں کو بجلی چرانے کا حق حاصل ہے؟
Read more »

ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ بھارتی بیٹنگ ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ پر اپنے کیریئر کے دوران ان مٹ نقوش ثبت کیے ہیں، لیکن جنوبی افریقا کے خلاف بدھ

بھارتی بیٹنگ ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ پر اپنے کیریئر کے دوران ان مٹ نقوش ثبت کیے ہیں، لیکن جنوبی افریقا کے خلاف بدھ کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بیٹنگ کے اپنے بے مثال فن سے ڈبل سنچری تخلیق کرکے انہوں نے خود کو امر کرلیا۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کی 40 سالہ تاریخ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں۔ انہوں نے سہواگ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 147 گیندوں پر تین چھکوں اور 25 چوکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔
Read more »

مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر پاک بھارت اتفاق

پاکستان اور بھارت نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیرسے نئی دہلی میں مذاکرات کے بعد ان کی بھارتی ہم منصب نروپما راؤ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیرکے ساتھ بامقصد بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کا سلسلہ ختم نہیں کرنا چاہئے،ممبئی حملوں سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا خراب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، ممبئی حملوں سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نروپما راؤ نے کہا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان نے بلوچستان کا معاملہ اٹھا یا ہے جسے ہم نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت کے دوران پانی کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔
پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ کے مذاکرات پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Read more »

ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی کامیابی

راولپنڈی کے حلقہ این اے 55کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شکیل اعوان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 21ہزار ووٹوں سے شکست دے کر انتخابی معرکہ جیت لیا ۔ جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ انتخاب ہار جیت کا نام ہے، وہ الیکشن کمیشن میں کوئی اعتراض داخل نہیں کریں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا کہ این اے 55کے نتائج انقلابی سیاست کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 221پولنگ اسٹیشنوں سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شکیل اعوان 63888لے کر پہلے جبکہ شیخ رشیداحمد 42530ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ راولپنڈی میں الیکشن آفس کے باہرفتح کا جشن منانے کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے مخالفین کو عبرت کا نشان بنادیاہے، نتائج کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے۔این اے 55 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد333928 ہے اور اس حلقے میں 250 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ اس سے قبل پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے اکادکاواقعات کے علاوہ امن وامان کی صورتحال مجموعی طور پر پُرامن رہی۔ راولپنڈی میں علی الصباح ہونے والی بارش نے پولنگ کے انتظامات کو تھوڑابہت متاثرکیامگر عوام کی گہما گہمی بڑھتی گئی۔حلقے میں امن وامان کی صورتحال مجموعی طورپر پرامن رہی تاہم بعض علاقوں میں لڑائی جھگڑے اورہنگامے کے اکادکا واقعات پیش آئے شیخ رشیداحمدنے سرکاری مشینری پردھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن جو کچھ کرلے وہ آخری بال تک لڑیں گے۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے نامزد امیدوار شکیل اعوان کی ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر راولپنڈی کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے مرکزی انتخابی دفتر پہنچ گئے۔

مسلم لیگ ن کی کامیابی ملکی سیاست پر کیا اثرات مرتب کرے گی؟

آپ کے خیال میں شیخ رشید کی شکست کیا اسباب ہیں؟

Read more »

وزیر اعظم گیلانی اور نواز شریف کی ملاقات

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے رائے ونڈ میں نواز شریف کے رہائش گاہ پرناشتے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت میثاق جمہوریت کو بنیاد بنا کر آگے چلنا چاہتی ہے،نواز شریف کو بتا دیا کہ میثاق جمہوریت پر عمل کیلئے تیار ہیں ،23مارچ سے پہلے میثاق جمہوریت کو نافذ کرنا چاہتے ہیں ، ان کا کہناتھا کہ وہ کمیٹی سے کہیں گے کہ اس پر 23مارچ سے پہلے عمل کریں اس سے لوگوں کو خوشی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر عمل درآمد سے طاقت کا توازن بہتر ہوجائے گا ۔عام آدمی کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے تھنک ٹینک عام آدمی کوریلیف دینے کیلئے حکمت عملی بنائیں گی اور اس حوالے سے اپنے منشور پر عمل کریں گی۔ وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ عدلیہ انتظامیہ اور مقننہ کا تحفظ کرتے ہوئے اداروں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں ۔عدالت کے ہر فیصلے پر عمل درآمد کریں گے ، عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے ،عوام کی توقعات پوری کریں گے ، پانی کے مسئلے کو سیاسی نہ بنایا جائے یہ مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا،سوئس بینک اور دیگر معاملات پر آئین کے مطابق کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہدہشت گردی کے واقعات کی قیمت پاکستانی قوم ادا کررہی ہے ، حکومت نے شدت پسندوں کو قبائل سے الگ کرکے دکھایا ہے ، لیکن ڈرون حملے پاکستان میں شدت پسندوں اور عوام کو اکٹھا کردیتے ہیں، امریکانے کوئٹہ پر ڈرون حملوں کی بات کی تھی،جسے مستردکردیا گیا، امریکا پنجاب پر ڈرون حملے نہیں کرے گا۔ایک دوسرے کے پتلے جلانا غیر سیاسی ارکان کا کام ہے، صدر مملکت اور میاں نوازشریف نے اس فعل پر ناگواری کا اظہار کیا ہے،وزیر اعظم گیلانی نے مزید کہا کہسیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے بلکہ راستے کھولے جاتے ہیں،صوبہ سرحد کے نام کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا، احتساب بل تمام جماعتوں کی مشاورت سے لائیں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسلم ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہپاکستان میں الیکشن کے بعد عوام کی امیدیں پوری ہونی چاہیں ،آئی ایم ایف سے شرائط نرم کرنے پر بات ہونی چاہیے ، دو برس میں کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوسکے۔مری اعلامئے پر اب تک عمل نہیں کیا گیا،اب مذاکرات کے بعد ہونے والے فیصلوں پر عمل ہونا چاہئے ۔میثاق جمہوریت پر عمل اور سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور انصاف پر حکومت کو پورا اترنا چاہیے۔ حکومت کو کرپشن سے پاک ہونا چاہیے اورملک میں آئین و قانون کی حکمرانی قائم کی جانی چاہیے۔ ۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے مجبور کرنے پر کابینہ میں شامل ہوئے تھے ، اور مجبوری میں ہی کابینہ سے نکلے بھی تھے۔ نواز شریف کہا کہ مشرف کی باقیات کو پروان چڑھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ۔ نواز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سابق حکمرانوں کا تحفہ ہے،حکومت نے اس کے ذمہ دار پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر رخصت کیا حالانکہ اس کا احتساب ہونا چاہتے تھا۔ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پروزیراعظم نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے بات کررہے ہیں،انہیں پنجاب سے گرفتار نہیں کیا گیا، نواز شریف نے کہا کہ امریکی حکام نے یقین دلایا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں ہورہی ہیں۔حکومت بڑے شوق سے ہمارے خلاف کیسز عدالت میں لے کر آئیں ،اپنے خلاف کیسز کے دوران عدالت وہ خود پیش ہوں گے۔


کیا حکومت عدلیہ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کرنے میں کامیاب رہے گی؟

یہ ملاقات ملک میں سیاسی استحکام کا باعث ہوگی؟

کیا عوام کو مہنگائی سے نجات مل سکے گی؟
Read more »

دوشادیوں کی تجویز!

لاہور…پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان نے جہیزکی لعنت کے خاتمے اور لڑکیوں کی شادی نہ ہونے جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے مردوں کی دو،دوشادیوں کی انوکھی تجویز پیش کر دی۔مسلم لیگ ق کی رکن ثمینہ خاورحیات نے ایوان میں اعلان کیاکہ وہ اپنے شوہر کو اجازت دیتی ہیں اور وہ دویااس سے زائدشادیاں کرسکتے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک موقع پرشیخ علاؤالدین نے جہیز کی لعنت کے باعث لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونے کاذکر کیااورمطالبہ کیا کہ حکومت ان کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ منظورکرے، جس پرسرکاری رکن میاں نصیر نے لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تجویزپیش کی کہ ہرمرددو،دوشادیا ں کرے،ان کی تجویزسن کر ایوان کشت زعفران بن گیا،اپوزیشن رکن ثمینہ خاورحیات نے مسئلے کی سنجیدگی کاذکر کیاتو سرکاری بنچوں نے مطالبہ کیاکہ وہ بھی اپنے شوہر کودوسری شادی کی اجازت دیں جس پرثمینہ خاورحیات نے اعلان کیاکہ وہ ایوان میں اپنے شوہر خاور حیات کوبخوشی اجازت دیتی ہیں کہ وہ شریعت کے مطابق اگر دو یا دو سے زائدشادیاں کرناچاہتے ہیں تو کرسکتے ہیں،اس پرایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔

رکن پنجاب اسمبلی کی تجویز قابل عمل ہے؟
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz