پانچ فروری کویوم یک جہتی کشمیر کویادگار طورپرمنانے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں

ایتھنز(اجالانیوز)پانچ فروری کویوم یک جہتی کشمیر کویادگار طورپرمنانے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق امسال یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پرجوکہ ایتھنزمیں پانچ فروری کومنایاجائے گاجس کی تیاریاں پاک کشمیر ویلفئیرسوسائٹی یونان کے زیر اہتمام کی جارہی ہیں۔پاک کشمیر سوسائٹی یونان کے صدر راجہ مجاہد اقبال جرال نے اجالانیوز کے چیف ایڈیٹر سکندرریاض چوہان سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس سال پانچ فروری کویادگار طورپرمنانے کی خاطر یورپ کے دورہ پرآنے والے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عتیق احمد خان کودورہ یونان کی دعوت دی جارہی ہے اوران سے یونان کے لیے وقت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انھوں نے آگاہ کیاکہ سردار عتیق احمد خان کی شرکت اگر متوقع نہ ہوسکی توحسب پروگرام وانتظام یورپ سے کشمیری رہنماؤں کودورہ یونان کی دعوت دی جارہی ہے جوکہ اس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے کشمیر کاز کے متعلق آگاہی دیں گے۔راجہ مجاہد اقبال جرال نے آگاہ کیاکہ یوم یک جہتی کشمیر کوبہتر طورپر اجاگر کرنے اورکشمیریوں پربھارت کے ریاستی جبر کوواضح کرنے کے یونان کی اعلیٰ سیاسی وسماجی شخصیات کوبھی مدعوکیاجائے گا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz