پاکستان جرنلسٹس کلب رجسٹرڈیونان کے جنرل سیکریٹری اجمل سہیل بٹ کواللہ تعالیٰ نے بیٹی کی نعمت سے نواز ا

ایتھنز(نمائندہ خصوصی)پاکستان جرنلسٹس کلب رجسٹرڈیونان کے جنرل سیکریٹری اجمل سہیل بٹ کواللہ تعالیٰ نے بیٹی کی نعمت سے نواز ا۔اجمل سہیل بٹ کے ہاں اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے چوتھی اولاد نے جنم لیاہے جن پران کے تمام دوست احباب اوران کے بھائی پرمسرت ہیں اوراس مبارک موقع پران کودلی کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے زچہ وبچہ کی صحت مندی اوردرازی عمر کی خصوصی دعاکی ہے۔اجمل سہیل بٹ کی بیگم نے ایتھنز کے مقامی ہسپتال میں بچی کوجنم دیا جوکہ صحت مند ہے زچہ وبچہ کوچندروز تک ہسپتال سے گھر بھیج دیاجائے گا۔اجمل سہیل بٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش پران کے دوست احباب جن میںاجالانیوز کے چیف ایڈیٹر سکندرریاض چوہان بزرگ صحافی ایڈیٹر انچیف ماہنامہ نوائے وطن ایتھنز ارشاد احمد بٹ،ہفت روزہ آواز انٹرنیشنل کے نیوز رپورٹر اورپاکستان جرنلسٹس کلب رجسٹرڈیونان کے نائب صدر یوسف چوہدری ،معروف سماجی شخصیت چوہدری غلام نبی بھٹی ،معروف شاعر و کالم نگارطارق کنجاہی،ملک عدنان پہلوان،کالاگوجراںویلفئیر سوسائٹی یونان،الف سینا کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمدانور،مرزا اقبال پھالیہ،پاکستان جرنلسٹس کلب رجسٹرڈ یونان کے صدر سید محمد جمیل،ویسٹ کوسٹ ٹریڈرز کے الطاف اینڈ برادرز ،ضیالامت فاؤنڈیشن کے صدر قاری اسجد علی چشتی،امیر ضیالامت فاؤنڈیشن یونان ڈاکٹر نثاراحمد، پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے صدر چوہدری اعجاز احمد،چئیرمین راجہ سجیل ظفر کیانی،تحریک انصاف یونان کے صدر راجہ آصف کیانی،پاکستان جرنلسٹس کلب رجسٹرڈیونان کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عبدالرزاق،محمدحفیظ،اجالانیوز کے ویب ماسٹر شاہدریاض چوہان،نمائندہ اجالانیوز میر دانش بشیر،میاں وقار احمد لادیاں،شہزاد احمد ڈنگہ،محبوب چیمہ،پاکستان جرنلسٹس کلب کے ارکان ودوست احباب نے ان کودلی مبارک باد پیش کی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz