لوئیر دیر: پولیس موبائل پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی

لوئیر دیر: پولیس موبائل پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی
لوئیر دیر میں پولیس کی موبائل وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ جندولہ ثمرباغ پولیس کی وین پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا۔ زخمی اہلکاروں میں سب انسپکٹر شاہ خالد، ایس ایچ او رضی محمد اور ڈرائیور قسمت علی شامل ہیں۔ جنہیں مقامی اسپتال داخل کرایا گیا، تاہم تھانیدار رضی محمد کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz