لاہور: لاری اڈے کے قریب دھماکہ، دو افراد جاں بحق، 23 زخمی

لاہور: لاری اڈے کے قریب دھماکہ، دو افراد جاں بحق، 23 زخمی
لاہور میں لاری اڈا کے قریب دربار حیدر سائیں میں بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بابا حیدر سائیں کے عرس کی تقریبات جاری تھیں اور تین روزہ عرس کا دوسرا دن تھا اور جمعرات کے روز کی وجہ سے بھی دربار پر معموم سے زہادہ رش تھا۔ دربار کے قریب سے گذرنے والے ٹرک سے دھماکہ خیز مواد پھینگا گیا جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ذوالفقارجٹ اور اظہر فرید جاں بحق اور ایک پولیس کانسٹیبل راشد سمیت 23 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ بم ڈسپوزل حکام کے مطابق دھماکہ ہلکی نوعیت کے بم کا تھا، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz