ریمنڈ ڈیوس کوامریکاکے حوالے کرنے پر پابندی عائد

لاہور: لاہورہائی کورٹ نے دو نوجوانوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ملزم کو آئندہ سماعت تک امریکاکے حوالے کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری ریمنڈ ڈیوس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق چار مختلف درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں۔دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل خواجہ حارث اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص ڈار نے عدالت کو بتایا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے اور اس حوالے سے جو بھی عدالتی حکم ہوگا اس پر مکمل طور پر عمل کرایا جائے گا۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم کے سفارتی استثنیٰ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور نہ ہی کسی نے اس حوالے سے رجوع کیا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسے آئندہ سماعت تک کسی دوسرے ملک کے حوالے نہ کیا جائے۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ ملزم ریمنڈ ڈیوس کی سفارتی حیثیت اور استثنیٰ کے حوالے سے فیصلہ بھی عدالت کرے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz